• news

شرقپور‘ مریدکے‘ کراچی: ٹریفک حادثات‘ خاتون‘ بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

شرقپور شریف‘ مریدکے‘کراچی(نامہ نگاران+ آئی این پی) ٹریفک حادثات میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف میںموٹرسائیکل پر سوار تیز رفتاری کے باعث سائن بورڈ میں ٹکرانے سے دو افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی زمان احمد، قربان علی اوراظہر علی جوکہ موٹر سائیکل پر بچیکی سے لاہور جارہے تھے کہ اپرچناپ کینال کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سائن بورڈ سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں زمان احمد اور قربان علی موقع پر ہلاک جبکہ اظہرعلی شدید زخمی ہوگیا ۔ مریدکے میں شہزاد ٹاؤن کے قریب پیٹر انجن رکشہ اور ڈمپرکے درمیان تصادم میںدو محنت کش جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے۔8محنت کش مزدوری کے لیے پیٹرانجن رکشہ پر شہزاد ٹاؤن جا رہے تھے کہ نارووال روڈ فلائی اوور سے اترتے ہوئے تیزر فتاررکشہ پر ڈارئیور قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آنے والے ڈمپر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچایا جہاں ذیشان اور ایک نام معلوم محنت کش کے دم توڑ گئے۔ جبکہ مزید دو افرادکی حالت تشویشناک بیان کیا جاتی ہے۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم سے خاتون اور 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن