• news

جیلینا اوسٹا پینکو نے سیمونہ ہلیپ کوہرا کرفرنچ اوپن کاٹائٹل جیت لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک ) ان سیڈڈ کھلاڑی جیلینا اوسٹا پینکو نے تھرڈ سیڈ سیمونہ ہلیپ کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔ٹائٹل جیتنے والی لٹویا کی پہلی ٹینس سٹار بن گئی ۔ بیس سالہ جیلینا نے رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ کو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شکست دی ۔ ان کی کامیابی کا سکور چار چھ ‘چھ چار اور چھ تین رہا ۔ جیلینا عالمی رینکنگ میں 47ویں نمبر پر ہیں ۔وہ 1933ءکے بعد پہلی ان سیڈڈ کھلاڑی بھی بن گئیں جنہوں نے رولینڈ گیروس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ سیرینا ولیمز کی غیر موجودگی میں انہیں ٹورنا منٹ کی فیورٹ کھلاڑی قرار دیا جارہا تھا ۔برطانیہ کے ایلفائی ہیوٹ نے فرنچ اوپن کا وہیل چیئر کا ٹائٹل جیت لیا ۔ان کو دو میچ پوائنٹس کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا ۔ انیس سالہ ہیوٹ نے صفر چھ ‘سات چھ اور چھ دو سے کامیاب قرار دیا گیا ۔ فائنل میں انہوں نے ارجنٹائن کے گسٹیوو فرننڈیز کو شکست دی ۔ وہ گزشتہ روز وہیل چیئرز کا ڈبلز کا ٹائٹل ہار گئے تھے ۔فرنچ اوپن ٹینس کی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ ٹرافی کے لئے رافیل نڈال اور سٹنسلاس واورنیکا میں جوڑ پڑے گا۔ فائنل آج کھیلا جائے گا۔ سپین کے رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو آو¿ٹ کلاس کر دیا۔ سپینش سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں جیت کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ٹاپ فور کے دوسرے مقابلے میں سوئٹزر لینڈ کے سٹنسلاس واورنیکا کامیاب رہے۔ انہوں نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

ای پیپر-دی نیشن