• news

بھارت کو شکست دینے کی امید نہیں تھی:مکی آرتھر کا انکشاف

لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ انھیں یقین نہیں تھا کہ بھارت سے میچ جیت سکتے ہیں۔بھارت کے خلاف میچ سے قبل میں نے ڈریسنگ روم کے اردگرد دیکھا اور ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم انھیں ہراسکتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف معاملہ بالکل الٹ تھا جہاں ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھرپور یقین تھا۔میں سچی بات بتارہا ہوں کہ ہمارے درمیان بہترین گفتگو ہوئی تھی اور اچھی چیز یہ ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب کھلاڑی بحث میں حصہ لیتے ہیں۔کھلاڑیوں نے ذمہ داری لینا شروع کردیا ہے اور جیسے ہی ایک مرتبہ ایسا ہوتا ہے تو وہ ڈریسنگ روم میں ہی نفسیاتی رکاو¿ٹوں کو توڑ دیتے ہیں۔ حسن علی کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'اس کی صلاحتیں نکھر رہی ہیں اور وہ بہتر آل راو¿نڈر ہوگا، وہ فیلڈنگ، بیٹنگ اور باو¿لنگ کرسکتا ہے وہ بہتر پوزیشن میں ہیں جس پر مجھے ان پر فخر ہے۔ہمارے پاس بابراعظم، عماد وسیم جیسے اچھے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور ہمیں ان پر اعتماد رکھنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن