• news

اپنے دو باشندوں کا معاملہ، چینی صدر ناراض، نواز شریف کو ملنے کا وقت نہیں دیا، بھارتی میڈیا کی درفنطنی ملاقات 2 مرتبہ ہوئی، دفتر خارجہ

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی میڈیا نے آستانہ میں وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر کے درمیان ملاقات نہ ہونے پر پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے کہ چینی صدر شی چن پنگ پاکستان میں اپنے 2 شہریوں کے اغوا اور مبینہ قتل پر ناراض ہیں اور انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات کا وقت نہیں دیا۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ ملاقات طے نہیں تھی۔ وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان کئی بار ملاقات اور مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف کی شنگھائی فورم میں موجودگی کا تمام عالمی رہنماؤں نے خیرمقدم کیا۔ چین اور پاکستان کے درمیان تلخی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان چین کو عظیم دوست کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔ دریں اثناء دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے پر ردعمل میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی چینی صدر سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی۔ چینی صدر اور وزیراعظم نواز شریف نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان چین کو عظیم دوست کے طور پر اہمیت دیتا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم کی آستانہ میں چینی صدر اور وزیراعظم دونوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم اور چینی قیادت کے درمیان ملاقاتیں مختلف مواقع پر ہوئیں جن میں پاک چین تعلقات اور پاکستان میں چینی قیدیوں پر تبادلہ خیال ہوا اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن