• news

پہلے پاکستانی شہری راج کمار نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ’’ایمرجنگ ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ حاصل کر لیا

اسلام آباد (بی بی سی ) راجکمار امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ’’ایمرجنگ ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ وہ دنیا کے ان 10 لیڈرز میں شامل ہیں جنہیں رواں سال یہ ایوارڈ ملا ہے۔ راج کمار کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے تھرپارکر میں ہندو اقلیتی برادری سے ہے۔ انہیں یہ اعزاز ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ راج کمار نے حال ہی میں پاکستان کی یوتھ منسٹری کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ راج کمار نے بی بی سی کو بتایا انہیں ’’ایمرجنگ ینگ لیڈرز ایوارڈ‘‘ پاکستان میں امن کے فروغ‘ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے کئی اقدامات کو سراہتے ہوئے دیا گیا ہے۔ حال ہی میں واشنگٹن سے واپسی کے بعد انہوں نے پاکستان کا پہلا کراس بارڈر لٹریچر فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ’’اکیسویں صدی میں کوئی بھی ملک غیر محفوظ سرحدوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔‘‘

ای پیپر-دی نیشن