سندھ اسمبلی: بجٹ بحث حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تکرار کی نذر‘ ایوان مچھلی منڈی بن گیا
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی میں پی پی اور ایم کیو ایم کی تکرار سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا اپوزیشن نے بجٹ پر بحث کے دوران طنز کیا کہ بجٹ میں حکمرانوں نے کیا کیا؟ کھایا پیا ہضم کیا جس پر پی پی نے جواب دیا کہ تم نے جس قائد کا کھایا اسی کو چھوڑ دیا مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کی رکن خواتین نے بھی سندھ حکومت پر شدید تنقید کی اس موقع پر سندھ اسمبلی میں شور شرابہ ہوا اور نعرے بازی کی گئی۔