چیئرمین نیب کی تعیناتی غیر قانونی ہے، عندلیب عباس کا وزیراعظم کو خط
اسلام آباد (آن لائن+آئی این پی) تحریک نصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو خط لکھ کر چیئرمین نیب کی غیر قانونی تعیناتی پر فوری برطرفی کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کی رہنما کی جانب سے لکھے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ غیر قانونی طورپرنیب 22ویں گریڈ شخص کو نیب کا چیئرمین بنایا گیا جو گریڈ میں کم اور اس عہدے کی اہلیت ہی نہیں رکھتا جبکہ عہدے پر تعیناتی سے قبل قمرزمان چوہدری کیخلاف نیب کی جانب سے تحقیقات ہورہی تھیںاور اب بھی سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ نیب کا چیئرمین کرپشن کا معاون ہے۔ میرے سوالات کے جوابات 21دن کے اندر اندر دیئے جائیں۔دریں اثناء آئینی و قانونی ماہرین نے کہاہے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کر کے قمر زمان چوہدری کی تعیناتی کو درست قرار دے رکھا ہے۔، عندلیب عباس نے چیئرمین نیب کے خلاف وزیر اعظم کو خط لکھ کر توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔،نیب پر تنقید کرنیوالی تحریک انصاف پہلے کے پی کے میں قائم کردہ احتساب کمیشن کی ناکامی اور اس پر خرچ ہونے والے 670ملین روپے کا قوم کو حساب دے۔،قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب کی تین سالہ کار کردگی شاندار رہی ہے جسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے، پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا قیام بھی نیب کی تجویز کا نتیجہ ہے ۔