• news

کراچی: مبینہ مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک آپریشن کے دوران 29مشتبہ افراد گرفتار

کراچی(آن لائن)کراچی کے شاہ لطیف ٹاون کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں3ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ شاہ فیصل، کورنگی، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا ا ور لیاری سے29ملزم گرفتارکرلیے گئے۔شاہ لطیف ٹاون مرغی خانہ کے قریب ملزمان شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی،فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزموں سے اسلحہ،نقدی اور موٹرسائیکل برآمدہوئی ہے۔ادھر شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے آپریشن کرکے 22ملزموں کوگرفتارکرلیا۔ایس پی شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ ملزموں سے ایس ایم جی،12ٹی ٹی پستول، دستی بم،موبائل فونز اور نقدی برآمدہوئی ہے۔علاوہ ازیں کورنگی،ناظم آباد اورلیاری سے 6 ملزم گرفتارکرلیے گئے جبکہ فیڈرل بی ایریا میں اہل علاقہ نے ایک ڈاکو پکڑ لیا، جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن