وفاق تمام صوبوں کی یکساں ترقی کیلئے کوشاں ہے: گورنر سندھ
کراچی (آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تاریخی قربانی دینے کے بعد وطن عزیز کی آزادی حاصل کی گئی جس میں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، 1971 ء کے بعد محب وطن بنگالیوں نے علیحدگی کو پسند نہ کرتے ہوئے پاکستان میں رہنے کو فوقیت دی ،آج ملک کی تعمیر و ترقی میں بنگالی بھائی بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امان اللہ خان پراچہ کی سربراہی میں پاک مسلم الائنس کے8رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور مسائل کے انبار کے باعث علاقائی ترقی متاثر رہی لیکن آج کم ترقی والے علاقوں میں ترقیاتی عمل تیز کردیا ہے تاکہ دیگر علاقوں کے مساوی ترقی یقینی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وفاق ہی نہیں تمام صوبوں کی یکساں ترقی کے وژن پر کوشاں ہے۔