• news

جہلم: جگا ٹیکس نہ دینے پر بااثر گروپ کی فائرنگ‘ 2افراد قتل‘ 2زخمی

جہلم (نامہ نگار)پتھر کی لیز کا جگا ٹیکس نہ دینے پر بااثر گروپ کی فائرنگ دو افراد قتل ،دو زخمی ہو گئے،تھا دولت پور کے قریب راجہ صفدر عرف پپو پہاڑ سے پتھر نکالنے والوں سے پندرہ دن بعد بھاری رقم وصول کرتا تھا راجہ صفدر عرف پپو نے گزشتہ روز ڈبل پیسوں کا مطالبہ کیا ٹائم لینے پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ راجہ صفدر عرف راجہ پپو نے ساتھیوں ارسلان اور تین نامعلوم کے ساتھ مل کر فایرنگ کر دی ۔ریاض ،فضل موقع پر دم توڑ گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن