• news

دیپالپور: تعلقات کے شبہ میں ہتھوڑے مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اوکاڑہ+دیپالپور(نامہ نگاران)ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاوند نے ہتھوڑے مار کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور پہلے خاوند سے طلاق کے بعد دوسری شادی کی تھی۔دیپالپور کے علاقہ محلہ’’ کالو وال واں‘‘کے فاروق سے فیضاں بی بی نے پہلے خاوند سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کی تھی۔ فیضاں تین بچوں کی ماں تھی فاروق کو شک تھا کہ اسکی بیوی کا کردار ٹھیک نہیں ہے جس پر گزشتہ روز فاروق نے ہتھوڑے کے وار کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورفرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کے فیضاں بی بی کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے وقوعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن