• news

ا شتعال انگیز تقریر‘ فاروق ستار کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

کراچی (وقائع نگار) 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق کیس میں عدالت نے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جن ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی ان میں فرید احمد عدیل‘آصف خان‘ ولید‘ شمیم‘ صدر الدین شامل ہیں۔ فاروق ستار تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد اب کل32 مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ فاروق ستار کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت8 جولائی تک منظور کی گئی ہے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ حکومت سندھ ان پر نظرثانی کرے جو پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ پاکستان میں کھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن