• news

چین اور قازقستان کے مابین 8ارب ڈالر کے 24معاہدوں پر دستخط

آستانہ (آئی این پی) چین اور قازقستان کے کاروباری اور مالیاتی اداروں کے درمیان صدر شی جن پنگ کے دورہ قازقستان کے دوران 8ارب امریکی ڈالر سے زائد کے 24معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، فریقین توانائی ، کان کنی ، کیمیکل انڈسٹری اورمکینیکل سامان کی تیاری ، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر رضامند ہو گئے ہیں ، چین نے قازقستان کے ساتھ سپر کمپیوٹر کے آلات فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جبکہ دونوں ممالک سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کی ایک معاہدے کی تجدید پر بھی رضا مند ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن