• news

وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کریں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم ہائوس کو جے آئی ٹی کا سمن موصول ہو گیا، وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے خود پیش ہونگے، وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس میں نام نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران کہتے تھے نواز شریف اور شریف فیملی پیش نہیں ہو گی، وزیراعظم احتساب کیلئے پہلے دن سے تیار تھے، وزیراعظم تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں، شریف فیملی نے تحفظات کے باوجود قانونی راستہ اختیار کیا، اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاست کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن