• news

الیکشن کمشن کا آئندہ انتخابات میں پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمشن نے 80ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمشن 20 ہزار یو پی ایس اور مانیٹرنگ ڈسپلے بھی خریدے گا۔ دریں اثناء میٹریل کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹینڈر میں ایک لاکھ 30 ہزار بیلٹ باکسز پندرہ لاکھ 38 ہزار پلاسٹک کی سیلیں اور دوسرے سامان کے لئے رجسٹرڈ فرموں سے کوٹیشنز طلب کی گئی ہیں۔ ٹینڈر میں بیلٹ باکسز، فولڈ ایبل سکرینڈ آف کمپارٹمنٹس، پلاسٹک کی سیلیں، کپڑے کے تھیلے، سٹیشنری کا سامان، مہریں، مارکنگ ربڑ سٹمپس دن اور رات کو دیکھنے والے کیمرے، ہارڈ ڈسکس کے ساتھ ریکارڈنگ ڈیوائس، پاور بیک اپ یو پی ایس، مانیٹرنگ ڈسپلے اور ڈیٹا کیبلنگ انسٹالیشنز کے لئے خدمات شامل ہیں۔ خواہشمند فرموں اور سپلائرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 جولائی 2017ء تک اپنے ٹینڈر جمع کرا سکتے ہیں جو اسی روز کھولے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن