• news

دیوبند: مظفر نگر فسادات میں بے گھر ہونے والی خاتون سے 4 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی

لکھنئو (نیوزڈیسک) ریاست اتر پردیش کے شہر دیوبند میں 4 اوباشوں نے مظفر نگر فسادات میں بے گھر ہونے والی مسلمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ منیر نامی اوباش نے خاتون (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو بہانے سے گھر سے باہر بلایا اور اغوا کرکے جنگل میں لے گیا جہاں تین دوستوں سے مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔ سرکل پولیس افسر سدھارتھ سنگھ نے بتایا کہ مقدمہ چاروںاوباشوں کے خلاف درج کر لیا۔ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن