داعش سر براہ ابو بکر البغدادی فضائی حملے میں مارا گیا: شامی ٹی وی کا دعویٰ
دمشق (آئی این پی + نیٹ نیوز) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی موت کی ایک مرتبہ پھر خبر آگئی تاہم آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔ 7شہری بھی نشانہ بنے الرقہ کے علاقے میں ہفتے کو رات بھر بمباری جاری رہی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوبکر البغدادی کے قتل کی خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ان کے نائب ایاد الجمیلی بھی ایک فضائی حملے میں مارے جاچکے ہیں۔ الرقہ داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ میڈیا ونگ نے اب تک البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ ابوبکر البغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گرد اسکے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر ہے۔