عالمی نمبرون بننے پر خوش‘ مستقبل کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں: محمد وسیم
لاہور( نمائندہ سپورٹس)ورلڈ باکسنگ کونسل کی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلے نمبر پر ہیں، اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی ہیں۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ’یہ پاکستان کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے، میرے باکسنگ کیریئر کیلیے بہت اہم ہے۔ یہ اعزاز جنوبی ایشیا میں آج سے پہلے کسی باکسر کے نام نہیں تھا۔ اب ان کے اگلے دو مقابلے سپرفلائی ویٹ کیٹیگری کے کولمبیئن باکسر کے ساتھ پانچ جولائی اور 29 جولائی کو پاناما میں ہوں گے۔انھوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالیہ کامیابی پر حکومت کی جانب سے جس گرانٹ کا اعلان کیا گیا تھا وہ فراہم کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں۔