• news

جیت کے لئے میدان میں جائینگے: محمد حفیظ

لندن(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں صرف اور صرف جیت کے سوا دوسرا کوئی حل نہیں ۔ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے سری لنکا کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو ذمہ داری سے آگاہ کر دیا ، جیت کیلئے میدان میں جائینگے۔ کپتان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ملنے والے پلان پر عمل کرتا ہے۔ سینئر کھلاڑی مداخلت نہیں کرتے اگر کپتان سمجھے کہ اسے کسی موقع پر مشورے کی ضرورت ہے تو سینئر اس کیلیے تیار ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ پوری قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے تو کامیابی نصیب ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات درست ہے کہ پاکستان ٹیم ہمیشہ سے ناقابل اعتبار رہی ہے اس کے باوجود بھی کامیابیاں ان کے مقدر میں آتی رہی ہیں۔ ٹیم میں تسلسل لانے کیلیے سب ملکر کام کر رہے ہیں۔ اگر کپتان خود سے کوئی مشورہ مانگے تو اس کو دینا ہے ورنہ اسے اپنے پلان پر عمل کرنے دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن