مشیر ہوا بازی نے قومی ائر لائنز کی پروازوں میں غیرمعیاری افطاری کا نوٹس لے لیا، بہتر بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر ہوا بازی سردار مہتاب نے غیر معیاری افطاری کا نوٹس لیتے ہوئے دوران پرواز افطاری کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازوں میں غیر معیاری افطاری کی شکایات پر سردار مہتاب عباسی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے قائم مقام چیف ایگزیکٹو نیئر حیات سے رابطہ کیا۔ مسافروں کو سحری اور افطاری اعلی معیار کی فراہم کی جائے۔