وزیراعظم نے صحت کا قومی پروگرام ملک بھر میں پھیلانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (آ ئی این پی ) و زیراعظم محمد نواز شریف نے زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر نے کیلئے صحت کے قومی پروگرام کادائرہ پورے ملک میں پھیلانے کی ہدایت کر دی ۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے صحت کے قومی پروگرام کے تحت ملک کے چھبیس اضلاع میں مختلف ہسپتالوں میں اب تک چھبیس ہزار سے زائدمریضوں کاعلاج کیا گیا ہے۔ نادرا کے اعداد وشمار کے مطابق ترانوے فیصدمریضوں نے پروگرام پراطمینان کا اظہار کیاہے۔صحت کے قومی پروگرام کے تحت خواتین کیلئے بھی حفظان صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اب تک مختلف بیماریوں سے متاثرہ پندرہ ہزارخواتین کیلئے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔