وزیراعظم کے غیر سیاسی بچے بھی احتساب کیلئے پیش ہو رہے ہیں: امیر مقام
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر و مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی منتخب وزیراعظم نے خوداوراپنے بچوں کواحتساب کیلئے پیش کیاہے جبکہ وزیراعظم کے بچے جوسیاست میں ہیں ہی نہیں وہ بھی احتساب کیلئے باقاعدہ طورپرپیش ہورہے ہیں۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کوبحرانوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کام کیاہے اور پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تربنایاجارہاہے جبکہ 2 ارب روپے کی لاگت سے جلوزئی نوشہرہ میں220کے وی اے کاگرڈسٹیشن آئندہ سال جون تک مکمل ہونے سے اوورلوڈنگ اورلوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوجائیگی۔ ہم کارکردگی کی بدولت آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اورمخالفین کے ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔