• news

بنک بذریعہ ایس ایم ایس آج سے عوام کو نئے نوٹوں کا اجرا شروع کرینگے

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں بینک آج سے عوام کو نئے نوٹ دینا شروع کرینگے، بینک دولت پاکستان نے عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے، نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کے اجرا کا سلسلہ 23جون 2017ء تک جاری رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن