• news

مردم شماری درست، اختیارات ملے تو عوامی مسائل حل ہوں گے، فاروق ستار

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک غریب متوسط طبقہ کے طالب علموں کی جماعت اے پی ایم ایس او 39سال سے سروائو کررہی ہے جس نے 39سالہ ظلم و ناانصافیوں کو سہا اور اپنی جگہ ڈٹے رہے ۔ میں شہداء کے مقدس لہو کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سازشیں بیرونی ہو ں یا اندر سے کوئی معاملہ ہو اس کے باوجود بھی جو سروائو کرتے ہیں وہی پاکستان کی بقاء و سلامتی کی ضمانت بنیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی ایم ایس او کے 39یوم تاسیس کے موقع پر بہادرآباد کلب میں منعقدہ دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عملی طور پر غیر آئینی کوٹا سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر جب 2018ء کے انتخابات میں امیدواروں کا اعلان کررہے ہوں گے تو سب سے زیادہ نوجوانوں کو ٹکٹ ایم کیوایم دے گی اور نوجوان الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری صحیح ہوگئی۔ اگر مردم شماری صحیح ہوگئی اور 140Aکے تحت اختیارات مل گئے تو پانی بجلی سمیت عوام کے بنیادی مسائل اپنے اتحاد کے ذریعے میرٹ پرحل کرائیں گے، ہمارا اتحاد ہی پاکستان کے امن و استحکام کی ضمانت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن