• news

میانوالی: چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے کو قتل کردیا

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر کے نواحی علاقہ دینے خیلانوالہ نوجوان نے فائر مارکر بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا مبینہ اطلاعات کے مطابق وانڈھا دینے خیلانوالہ کے رہائشی غلام شبیر خان دینے خیل کے بیٹوں اکرام اللہ خان اور عصمت اللہ خان کے مابین گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پرطیش میں آکر عصمت اللہ خان نے اسلحہ آتشیں کے فائر اپنے بڑے بھائی اکرام اللہ خان کو مارے فائر اکرام اللہ خان کوسر اور گردن میں لگے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا قاتل عصمت اللہ خان اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ جانے میںکامیاب ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس اور فنگر پرنٹس لینے والی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی پولیس نے موقع سے فنگر پر نٹس اور شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا وجہ عناد یہ بیان کی جاتی ہے کہ دونوں بھائیوں کی خواتین اور بچوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا ۔جو بڑھتے ہوئے مردوں تک پہنچا اور ایک بھائی زندگی کی بازی ہا رگیا ۔

ای پیپر-دی نیشن