رحیم یار خان: 3 پولیس اہلکاروں نے رشوت نہ دینے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
رحیم یار خان (این این آئی) رحیم یارخان میں 3 پولیس اہلکاروں نے مبینہ طورپر رشوت نہ دینے پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رحیم یارخان میں علاقے فیروزہ میں3 اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار شخص کے ساتھ مار پیٹ کی۔ شہری نے الزام لگایا کہ موٹرسائیکل کے کاغذات کے بہانے رشوت مانگی گئی نہ دینے پر تشدد کیا گیا۔