• news

سندھ حکومت کا قیدیوں کو ٹیلی فون کی سہولت دینے کا اعلان

کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے قیدیوں کو ٹیلی فون کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے قیدیوں کو ٹیلی فون کال کرنے کی سہولت دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر خواتین اور بچوں کی جیلوں میں پی سی او سہولت سنٹر کھول دیئے گئے اور رفتہ رفتہ یہ سہولت بتیس جیلوں تک وسیع کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن