کراچی: ریٹائرڈ میجر کو قتل کرنے والے ملزم سمیت 3 گرفتار
کراچی(آئی این پی) سرجانی ٹان پولیس نے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے2 لینڈ گریبر جبکہ فرنٹیئر کالونی سے ایک ملزم کو اور ایس آئی یو نے ریٹائرڈ میجر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ میجر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سرفراز نے 2013 میں شاہ فیصل پل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ریٹائرڈ میجر ارشد کو قتل کیا تھا۔ ملزم کا ایک ساتھی واردات کے دوران ہی مارا گیا تھا۔