پاکستان کسان اتحاد نے بجٹ 2017-18 ء کو کسان دشمن قرار دیکر مسترد کر دیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان کسان اتحاد نے بجٹ 2017-18 ء کو کسان دشمن قرار دے کر مسترد کردیا اورکہاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کسانوں پر ٹیکس لگا کر پاکستان کو بھارت کی منڈی بنانا چاہتے ہیں ،اسحاق ڈارآئی ایم ایف کے نمائندے ہیں پاکستان کے وزیرخزانہ نہیں اورمہنگائی کے اصل ذمہ ہیں ، وفاقی حکومت پنجاب اور نیشنل وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کی سفارشات پر عمل کرے تو ہم اپنا احتجاج ختم کردیں گے ،مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد کی طرف ٹریکٹر ٹرالیوں پرلانگ مارچ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے اتوار کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔