• news

حکمرانوں نے گندگی کے ڈھیر بدامنی کے سوا سندھ کو کچھ نہیں دیا: ممتاز بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو کے اعزاز میں سندھ نیشنل فرنٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے گلشن حدید میں افطار پارٹی دی گئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی طویل تاریخ میں صرف گنتی کے برابر ہمدرد اور سچے حکمران آئے باقی اکثریت نے یہاں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، جس کی دل دکھانے والی مثال زیپلوں کی حالیہ حکمرانی ہے جنہوں نے 14 سالوں کی حکمرانی کے دوران رشوت خوری، گندگی کے ڈھیر، گندے نالے اور بدامنی کے سوا سندھ کو اور کچھ نہیں دیا جبکہ اسی عرصے کے دوران دیگر صوبوں نے اچھی خاصی ترقی کرلی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ دیگر صوبوں سے زیپلوں کا نام و نشان مٹ چکا ہے، اگر آنے والے عام انتخابات میں افسر شاہی کو دھاندلی کرنے سے روکا گیا تو پھر سندھ میں بھی پی پی پی کا وہ ہی حشر ہوگا جو یاد رہے گا۔ انتخابات میں سندھ پولیس دھاندلیوں میں ملوث رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن