مانچسٹر میں سفید فاموں کی مسلمانوں کے خلاف ریلی
مانچسٹر (عارف چودھری+نوائے وقت رپورٹ) اینٹی اسلامم پارٹیوں کے کارکنوں نے مانچسٹر میں مسلمانوں کے خلاف بڑا جلوس نکالا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر پکڑ رکھے تھے، شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے جلوس نکال کر کہہ رہے تھے، ’’مسلمانو ہمارا ملک چھوڑ جائو ورنہ ہم آپ کو بھگا دیں گے‘‘ ان کی وجہ سے ہمارے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ سربراہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز حملے ناقابل قبول ہیں، شہر میں ہونے والے حملوں نے سب کے ساتھ مسلمانوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ مسلمانوں کو تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ دہشتگرد کمیونٹیز کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔