• news

حکمران اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عدالت کو دبائو میں لانا چاہتے ہیں: افتخار چوہدری

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے حکومت جے آئی ٹی کو دبائو میں لاکر ہر قیمت پر فیصلے کو اپنے حق میں کرنا چاہتی ہے، پانامہ لیکس سکینڈل میں عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو کسی قسم کی کلین چٹ نہیں دی، موجودہ حالات میں نوازشریف کے پاس جے آئی ٹی کو جواب دینے کیلئے کچھ بھی نہیں۔ اب ججوں پر ’’لفظی حملے‘‘ کررہے ہیں، حسین نواز کی تصویر کو جواز بنا کر عدالت کی تضحیک کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے عدالت کو دبائو میں لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا اصل میں تو وزیراعظم اسی دن مشکل میں پھنس گئے تھے جب پارلیمنٹ میں انہوں نے کہی گئی بات سے عدالت میں انکار کیا اور اب جب یہ معاملہ جے آئی ٹی کے پاس ہے تو قطری خاندان نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا، لہٰذا یہ بات ثابت ہوچکی ہے ان کے پاس کسی قسم کی بھی منی ٹریل موجود نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن