• news

ایم کیو ایم لندن، کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار دہشت گرد ساجد کا 23 افراد کو قتل کرنیکا اعتراف

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) اورنگی ٹائون کراچی سے گرفتار مبینہ دہشت گردساجد عرف بونا نے دوران تفتیش انکشاف میں23 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ساجد عرفبونا کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ پولیس نے ساجد بونا کی نشاندہی پر مور پارک عزیز آباد سے مدفون اسلحہ برآمد کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن