لائٹ 4 لائٹ یو کے اینڈ نشترین سوسائٹی کی طرف سے افطار ڈنر
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) لائٹ 4 لائٹ یو کے اینڈ نشترین سوسائٹی یو کے کی جانب سے اولڈھم کے مقامی ہوٹل میں چیئرٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر ظہور احمد، راجہ نجابت، امجد مغل، سمین عالم، ثمینہ، ناہید چودھری، انعام سحری، خواجہ الطاف، اعجاز افضل شیخ، نوجوان بزنس مین نبیل جاوید، راجہ وحید شیری، چودھری اسلم، برطانیہ کی کاروباری شخصیت چودھری اختر ملوانا نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ناصر نے کہا نشتر ہسپتال ملتان کے تمام شعبہ خصوصاً ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ناگفتہ حالت ناقابل بیان ہے صرف 20 بیڈز کی سہولیات ہیں کیونکہ اس کالج سے جذباتی لگاؤ ہے۔ میری تعلیم وہاں سے ہوئی اس لئے اسکی تزئین و آرائش کیلئے دنیابھر سے عطیات جمع کر کے ہسپتال کے بہت سے منصوبے مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک رجسٹرڈ چیئرنٹی ہے میری زندگی کا مشن تاریخی ہسپتال کو انکی اصل شکل میں بحال کروں اس کیلئے آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے لوگوں نے عطیات بھی دیئے بعد میں افطاری کروائی گئی۔