• news

روہڑی: پنجاب سے کراچی جانیوالی مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

روہڑی (نوائے وقت رپورٹ) روہڑی کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ایس پی ریلوے کے مطابق مال گاڑی پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد ڈاﺅن ٹریک بلاک ہوگیا۔ امدادی ٹرین نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ کراچی جانیوالی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مال گاڑی حادثہ

ای پیپر-دی نیشن