اسرائیلی صحافی کی دوحہ میں قطری حکام سے ملاقات کا انکشاف، دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
دوحہ(این این آئی) اسرائیلی صحافی کی دوحہ میں قطری حکام سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے ایک سینئر صحافی انریکہ زیمرمین نے قطری دارالحکومت دوحہ کے آٹھ دورے کیے۔ ان دوروں کے دوران انہوں نے قطرکے حالات پر ایک رپورٹ بھی جاری کی اور ایک مضمون بھی لکھا۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں قطری حکومت کے ایک سینئر عہدیدارنے ان کی میزبانی کی ۔اسرائیلی صحافی نے بتایا کہ قطری عہدیدار کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور اسرائیل دونوں کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دونوں چھوٹے چھوٹے ملک ہیں مگر دشمنوں اور خطرات میں گھرے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی صحافی کا کہناتھا کہ اس نے قطری عہدیدار سے بات میں دوحہ کے حماس، اخوان المسلمون، النصرہ فرنٹ، داعش اور ان تنظیموں کے لیے فراخ دلانہ عطیات سے متعلق بات کی۔
اسرائیلی صحافی