گرینڈ حیات سکینڈل‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مرکزی ملزم کی مفروری پر اظہار تشویش
اسلام آباد (وقائع نگار) کثیر المنزلہ عمارت گرینڈ حیات سکینڈل مےں اےف آئی اے کو مطلوب سی ڈی اے کے سابق سربراہ کامران لاشاری، کامران قریشی، اسد منیر اور شوکت علی کی گرفتاری سے بچنے کےلئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اےف آئی اے سے 22جون تک رپورٹ طلب کرلی ہے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ عدالت نے مرکزی ملزم کی تاحال مفروری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اےف آئی اے حکام کی سرزنش کی فاضل عدالت نے اےف آئی اے حکام کو ہداےت کی کہ وہ مقدمے مےں نامزد ملزمان کو سمن جاری کرے اور معاملے کی رپورٹ 22 جون تک عدالت مےں پےش کرے۔
گرینڈ حیات سکینڈل