والد کیساتھ کام کرتے ہوئے وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا: ایوانیکا ٹرمپ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیںانکا کا کہنا ہے کہ والد کیساتھ کام کرتے ہوئے انہیں واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امریکی ٹی وی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے ایوانیکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں تو انہیں اس بات کا اندازہ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابق ایف بی آئی سربراہ کے الزامات کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔