• news

بھارت نے چناب کا پانی دوبارہ بگلیہار ڈیم پر روک لیا

سیالکوٹ (نامہ نگار)سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے دریائے چناب کا پانی دوبارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روک لیا جس کے بعد دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 65ہزار کیوسک سے کم ہوکر 33ہزار 418 کیوسک رہ گئی ہے ۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دونہروں اپر چناب اور مرالہ راوی لنک کے پانی میں بھی کمی کردی گئی ۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق دریائے چناب کا پانی بھارت نے پہلے بھی روک رکھا تھا، دس ماہ بعد پانی کھولا تو گیا لیکن چند دن کے بعد اب دوبارہ بھارت نے پانی روک لیا اس وجہ سے دریائے چناب کے پانی میں کمی واقع ہوئی ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد کم ہوکر33ہزارچار سو اٹھارہ کیوسک رہ گئی محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب کا مجموعی پانی 37ہزار باسٹھ کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے آنیو الے دو دریائوں مناور توی کا ایک ہزار تین سو سنتالیس کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کا دو ہزار دو سو ننانوے کیوسک پانی بھی شامل ہے ہیڈمرالہ سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک کا پانی انیس ہزار کیوسک سے کم کرکے چودہ ہزار پانچ سو بارہ کیوسک اور دوسری نہر اپر چناب کا پانی بھی چودہ ہزار کیوسک سے کم کرکے بارہ ہزار پانچ سو پچاس کیوسک پانی کردیاگیا ۔

ای پیپر-دی نیشن