• news

طالبان کے خلاف جنگ میں کامیابی نہیں مل رہی‘ نئی حکمت عملی تیار کریں گے: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں کامیابی نہیں مل رہی۔ سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں نئی جنگی حکمت عملی تیار کی جائے گی اور اس سلسلے میں آئندہ جولائی 15تک کانگرس کو بریفنگ دی جائے گی توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی وزیر دفاع افغانستان میں مزید ہزاروں فوجی بھیجنے کا مطالبہ کریں گے۔ افغانستان میں 16سال جنگ کے بعد بھی تعطل برقرار ہے امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے طالبان ابھر رہے ہیں ۔ افغانستان میں2001سے لیکر اب تک 2300سے زائد امریکی فوجی ہلاک اور 17ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں حکومت کا 407اصلاح پر تقریباً 60فیصد کنٹرول ہے گزشتہ ماہ کابل میں ٹرک بم حملوں میں150سے زائد شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن