• news

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن ‘ عمران چیئرمین‘ جہانگیر ترین جنرل سیکرٹری منتخب

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ایجنسیاں) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار 957افراد نے حصہ لیا۔ عمران خان کا ’’انصاف پینل‘‘ ایک لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ لیکر کامیاب۔ ’’احتساب پینل‘‘ کے حق میں 41 ہزار 647 ووٹ ڈالے گئے۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 56 ہزار 957 افراد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ سب سے زیادہ افراد نے پنجاب سے ووٹ ڈالے۔ خیبر پی کے دوسرے نمبر پر رہا۔ تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں بھی جمع کرا دی ہے کہ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین، جہانگیر ترین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید صمصام علی بخاری نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔پی ٹی آئی نے تفصیلات جمع کراتے ہوئے ا لیکشن کمشن سے ایک بار پھر بلے کا انتخابی نشان بھی مانگ لیا۔ الیکشن کمشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کا انتخابی نشان روک لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن