• news

بھارت: سفاک شوہر نے معمولی تنازعہ پر بیوی کا سرقلم کر دیا

نئی دہلی(اے این این) بھارت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے سفاکی کی انتہا کر دی، بیوی کو قتل کرنے کے بعد سر دھڑ سے الگ کر کے تھانے لے گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معمر بھارتی شہری نے معمولی تنازعے پر اپنی 50سالہ بیوی کا سرقلم کر دیا اور پھر تھانے پہنچ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بھارتی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 52سالہ ملزم اپنی بیوی کا سر اٹھائے تھانے پہنچ گیا اور اعتراف جرم کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کردیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کا سر قلم کیا۔ پولیس کے مطابق عشا دیوی اور اس کے شوہر رام سیواک کے درمیان اس وقت معمولی تکرار ہوئی جب دونوں گھر سے باہر کھیتوں میں کام کر رہے تھے جس کے بعد ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا سر قلم کر دیا، رام سیواک کو گرفتار کر نے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن