• news

پارٹی کی الیکشن میں خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول‘ مسئلہ خود حل کرونگی: برطانوی وزیراعظم

لندن(این این آئی+نمائندہ خصوصی)برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے 8 جون کے عام انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے سب کو اس مسئلے میں ڈالا ہے اور میں ہی اسے حل کروں گی۔واضح رہے برطانیہ میں حکومت سازی کے مسائل کی وجہ سے پچھلے 4 روز میں پائونڈ کی قدر میں تقریبا ً2 فیصد کمی آئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عام انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور کسی بھی جماعت کے اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی پر یورپی رہنمائوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نئے منتخب ہونے والوں کے حلف اٹھا لیا۔ جان برکائو تیسری بار سپیکر منتخب ہوگئے اپوزیشن لیڈر جرمی کارن نے وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بعض دفعہ نتیجہ مختلف آتا ہے۔ وزیراعظم کی حکمران اور آئرلینڈ کی پارٹیوں کے درمیان اتحاد کے بعد ملکہ پارلیمنٹ سے خطاب کریںگی۔

ای پیپر-دی نیشن