• news

جوہری عدم پھیلائو کیلئے پاکستان کا کردار مثبت رہا: ایئرچیف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی وجہ سے جوہری قوت بنا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ 36 ممالک ملکر جو افغانستان میں نہ کر سکے‘ وہ پاکستان نے کیا۔ پاکستان نے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دیں۔ پاکستان پر جوہری پھیلائو کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ این ایس جی کی رکنیت کسی ملک کی تنہائی کو ظاہر نہیں کرتی۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملکی سلامتی کیلئے ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 103 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرنی چاہئیں۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مثالی کوششں کر رہا ہے۔ ایٹمی مواد کے عدم پھیلائو کیلئے پاکستان کا کردار مثبت رہا۔

ای پیپر-دی نیشن