• news

توہین عدالت کیس‘ الیکشن کمشن کی جواب کیلئے دانیال عزیز کو 19 جون تک مہلت

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ وقائع نگار) الیکشن کمشن نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو جواب جمع کرانے کیلئے 19 جون تک مہلت دیدی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران الیکشن کمشن اور انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بھاگا ہوا مجرم ہے۔ دوران سماعت لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت کے بعد وکیل کیا ہے اسے کیس کے جائزہ کا موقع نہیں ملا لہٰذا مجھے مزید وقت دیا جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے گن اینڈ کنٹری کلب کے منیجر پر مبینہ تشدد کے الزام پر دانیال عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درخواست گزار زخمی نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن