• news

کراچی: اشتعال انگیز تقریر، میڈیا ہاﺅسز حملہ کیس 10ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں 22 اگست کی اشتعالانگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پرحملے سے متعلق کیس میں 10ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاﺅسز پرحملے سے متعلق کیس میں 10ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ملزمان میں عرفان، عرفان عالم، آصف زبیر، مسروراحمد، محمد مہدی، عبدالرحمان، ذوالفقار حسن اور دیگر شامل ہیں۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیاکہ ان کے موکلین ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں۔ دوسری طرف اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق بیشتر ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیجز اور فون ریکارڈ سے ہوئی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن