• news

85 گراں فروش گرفتار ایک لاکھ 27 ہزار جرمانے

لاہور (خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 1095مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر49دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,27,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،72افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر85افراد کو گرفتار کروایا گیا۔29 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن