• news

غیرقانونی طور پر ااراضی ایکوائر کرنے کا الزام کمشنر لاہور، ہائیکورٹ پیش

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی طور پر اراضی ایکوائیر کرنے کے الزام میں دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ۔لاہور ہائیکورٹ نے محمد اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی جس میں رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے اراضی ایکوائر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. عدالتی حکم پر کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل عدالت میں پیش ہوئے. درخواست گزار وکیل نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے اراضی ایکوائر کرنے کے لیے تمام تقاضے پورے نہیں کیے اور رنگ روڈ اتھارٹی کا سیکشن 4 کے تحت جاری نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔درخواستگزار وکیل نے سوال اٹھایا کہ 15 سال بعد رنگ روڈ اتھارٹی کو اراضی ایکوائر کرنے کا خیال کیسے آگیا اور کس قانون کی تحت رنگ روڈ اتھارٹی نے ہنگامی بنیادوں پر اراضی ایکوائر کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے ایکوائر کی گئی اراضی کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن