• news

بجلی نادہندگان سے وصول سوا کروڑ کا چیک گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی حکام کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے نیب آفس میں ایک تقریب میں بجلی کے بل کے نادہندگان سے وصول کی گئی 1کروڑ22لاکھ روپے کی رقم کا چیک گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی حکام کے حوالے کر دیا ۔ ایم ایس داتا سٹیل فرنیس سے پلی بارگین کے ذریعے گیپکوکے 48لاکھ روپے ،ایم ایس سٹیل ملز سے52لاکھ 61ہزار روپے ، ایم ایس عثمان سٹیل فرنیس سے22لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ان رقوم کے چیک ڈی جی نیب لاہور نے گیپکو حکام کے حوالے کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن