• news

ماڈل ٹائون اور نصیر آباد میں چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر میں ہنگامی فرضی مشقیں

لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ماڈل ٹائون اور نصیر آباد کے علاقوں میں چائنیز کی رہائش گائوں اور دفتروںمیں ہنگامی فرضی مشقیں کیں۔بتایاجاتاہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پولیس نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے علاقوں ماڈل ٹائون اور نصیر آباد میں چائنیز کی رہائش گاہوں اور دفاتر میں موک ریہرسل کی گئی ۔ایس پی ماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک کا کہناتھا کہ دہشت گردی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر ریہرسل کی جارہی ہیں۔ جو آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن